مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1697کشمیریوں کو شہید کیاگیا

سرینگر08جولائی(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8جولائی 2016کو معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک1697کشمیری کو شہید کیا ہے جن میں 37خواتین اور 122کم عمر لڑکے شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 189افراد کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنز اورآنسو اور پاوا گیس کے گولوں کے وحشیانہ استعمال کیوجہ سے 29ہزار892افراد شدیدزخمی ہوئے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمیں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک ،آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین ، نعیم احمد خان، ایاز اکبر ، الطاف احمد شاہ ، پیر سیف اللہ ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام ، غلام احمد گلزار، مشتاق الاسلام، رفیق احمد گنائی، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، محمد حیات بٹ، غلام محمدبٹ سید شاہد یوسف ، سید شکیل یوسف ، انجینئر رشید احمد ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، احسن انتو، اورصحافی آصف سلطان اور فہد شاہ سمیت ہزاروں کشمیری مقبوضہ اور بھارتی جیلوں میں نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button