فاروق رحمانی کا یوسف چوپان کو شہادت کی برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد 22 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے الفتح فورس کے معروف کمانڈر محمد یوسف چوپان کو انکی شہادت کی 22ویں برسی پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد یوسف چوپان ایک شریف النفس انسان تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی کے میدان میں انسانیت کے اصولوں کی ہمیشہ پاسداری کی۔انہوں نے سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک اور مجاہد رہنما فیاض احمد شاہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی جبر واستبداد کے باوجود گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ کبھی ایسا کریں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر نے مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کشمیریوں کی حالت زار پر عالمی رہنماو¿ں کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ محمد فاروق رحمانی نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی رہائی اورمقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے نافذ تمام کالے قوانین کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔