مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے بھارتی فوج کے نام نہاد ڈوزیئر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار د ے کرمسترد کردیا

images (1)اسلام آباد 08 جولائی (کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے نام نہاد ڈوزیئر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارتی فوج کی طرف سے جاری کردہ نام نہاد ڈوزئر کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اسے جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک نام نہاد ڈوزیئر کے اجراکے حوالے سے رپورٹیں دیکھی ہیں جس میں مبینہ طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو ملوث کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈوزیئرکو غلط معلومات، جعلی دعوے اور انتشار کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت گزشتہ کچھ دنوں میں ایسے متعدد واقعات کی اطلاع ملی ہے جہاں مقبوضہ کشمیر، ادئے پور اور بھارت میںدیگر مقامات پر تشدد کرنے والوں اور بی جے پی کے درمیان براہ راست روابط کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باقاعدگی سے جامع شواہد پر مبنی ڈوزیئرز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے ذریعے بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین اوربڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی بڑے پیمانے پر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، مدد، حوصلہ افزائی، مالی معاونت اور عمل درآمد کی اصل حقیقت کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور اسے بے نقاب کیاگیا ہے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹ پر مبنی ڈوزیئر جاری کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ان کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button