مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

1سرینگر 13 جولائی (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 13جولائی 1931کے شہداء اور جملہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یوم شہداء منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوہٹہ، راجوری کدل اور سرینگر شہر کے متعدد علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔قابض حکام نے لوگوں کوشہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار شہداء نقشبند صاحب سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی۔بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے 1931میں آج کے دن سرینگر میں ڈوگرہ فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں مکمل ہڑتال کرنے پر تاجر برادری اور دکانداروں کو ہراساں کیا۔بھارتی فورسز لال چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں راہگیروں کو روک کر انہیں ان کے نام پوچھ رہی ہے ۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد کشمیر، پاکستان ، لندن اور نیویارک سمیت دنیا کے تمام دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ دن ہر سال 13جولائی 1931ء کوسرینگر میں ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے 22کشمیریوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ وہ ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پرسرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہا تھا۔ نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے اذان دینا شرو ع کی جسے مہاراجہ کے فوجیوںنے گولی مارکر شہید کر دیا۔اس کے بعد ایک اور شخص اذان پوری کرنے کیلئے کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کردیا گیا۔ یوں اذان مکمل ہونے تک 22کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیاد ت نے 13جولائی 1931کے شہداء کو جنہوں نے آزادی کے مقدس مشن کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 13جولائی جیسے درجنوں سانحات اوربھارت کے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجودکشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔حریت قیادت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button