جموں :بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کی کانگریس میں شمولیت
جموں 26 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ علاقے کی شاخ کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں انتظامی عدم استحکام اور سیاسی سمت کے فقدان نے لوگوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
غلام محمدمیر نے ان خیالات کا اظہار جموں کے شہیدی چوک میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے دینا ناتھ اور دیگر کی کانگریس میں شمولت کے موقع پراپنے خطاب میں کیا۔اس سے پہلے دینا ناتھ نے دیگر کئی سرکردہ لوگوں کے ساتھ غلام محمد میر اور انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ علاقے کے ورکنگ صدر رمن بھلا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔بھلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں خطے کے لوگ بی جے پی رہنماﺅں کی ناکامی کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھ رہے ہیںکہ انکے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ دیناناتھ نے اس موقع پر بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں پر اسے کڑی نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کا یہ جماعت کمزور طبقات کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔