مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے حجاب پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف عرضداشتوں کی سماعت کریگی

623c6a523b9c9نئی دلی14 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف عرضداشتوں کی سماعت کریگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کی طرف سے دائر کی گئی عرضداشت کا نوٹس لیا کہ درخواستیں بہت پہلے دائر کی گئی تھیں لیکن انہیں ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ طالبات کی طرف سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے ایڈووکیٹ بھوشن نے کہاہے کہ طالبات کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس پرعدالت عظمی نے کہاکہ ابھی سپریم کورٹ کے دو بینچ کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں اس معاملہ کو دوبارہ کسی بینچ کو سونپنا ہوگا۔ اس مقدمے کو اگلے ہفتے کسی دن مناسب بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ15مارچ کو کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے متعلق درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہاتھا کہ حجاب اسلام کا بنیادی جزو نہیں ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضداشتیں دائر کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button