مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مذموم منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کا ڈیٹا اکھٹاکرنے کی ہدایت کر دی

 

سرینگر 28فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت مقبوضہ علاقے میں تمام کشمیری نوجوانوں اورانکی املاک کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکٹھا کرنے اورانہیں "عسکریت پسند قرار دیکر قتل کرنے اورانکی زمینیں چھیننے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پورے مقبوضہ علاقے میں تمام عسکریت پسندوں، مجاہد تنظیموں کے کارکنوں ،بھارت دشمن عناصر، ان کے دوستوں اور انکی املاک کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات پولیس کنٹرول روم سرینگر میں پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی جی پی نے افسران سے تکنیکی معلومات کے علاوہ ہیومن انٹیلی جنس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور جموں و کشمیر میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔دلباغ سنگھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور گیجٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جن سے حال ہی میں پولیس کولیس کیاگیا ہے ۔اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے وادی بھر میں سیکورٹی کی صورتحال اور ایس او جی یونٹوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button