اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس)
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے اوریوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویز الیاس نے ان خیالات کا اظہارپیرکوبھارت کی طرف سے پا کستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کاپاک فضائیہ کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے کے دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اساس لا الہ الا اللہ ہے،27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا اورپاک فضائیہ اقبال کی عقابی روح کا شاہکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے ،یوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔سردار تنویر نے پاک فضائیہ کو آج کے دن پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ابھی نیندن زندہ رہے گا بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا،کشمیریوں کو اپنی پاک فضائیہ پر فخر ہے ۔