ٹوئٹر نے بھارت سے چلائے جانیوالے ہزاروں جعلی اکائوٹس بند کردئے
نئی دلی 23ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کی پاکستان اور چین خلاف مذموم کارروائیاں ایک بار پھر پکڑی گئی ہیں اورسوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹویٹر نے پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں جعلی بھارتی اکائونٹس کو بند کردیا ہے ۔
ٹوئٹر نے پاکستان اورچین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکائونٹس کوبند کردیاہے۔ خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکائونٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکائونٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔امریکی یونیورسٹی اسٹین فورڈ نے بھارت سے چلائے جانیوالے ہزاروں جعلی ٹوئٹر اکاونٹس کو بے نقاب کیا ہے ۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دلی میں کھولے گئے ان اکائونٹس کے آپریٹرز خود کو کشمیری ظاہر کر کے ٹوئٹس کرتے تھے اورپاکستان اور چین کو نشانہ بنایاجاتا تھا۔تحقیق کے مطابق ٹوئٹس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں امن کے جھوٹے دعوے بھی کئے گئے تھے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے علاوہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی کی بھی تحقیق میں ایسے ہی حقائق سامنے آئے ہیں۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔