بھارت

ایئر انڈیا بم دھماکوں میں بری ہونے والے سکھ شخص کو کینیڈا میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا

ٹورنٹو16 جولائی (کے ایم ایس) 1985 کے ایئر انڈیا بم دھماکوں کے مقدمے میں بری ہونے والے 75 سالہ سکھ شخص رپودمن سنگھ ملک کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپودمن سنگھ ملک Ripudaman Singh Malikکو جمعرات کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رپودمن اور شریک ملزم عجائب سنگھ باگری کو 1985 میں ہونے والے دو بم دھماکوں جن میں 331 افراد ہلاک ہوئے تھے سے متعلق سازش کے الزامات سے 2005 میں بری کر دیا گیا تھا ۔
ملک کے بیٹے نے فیس بک پر لکھا”میڈیا ہمیشہ ا±ن کے والد کو ائیر انڈیا کے بم دھماکے میں ملوث شخص کے طور پر پیش کرے گالیکن اس کیس میں ان کے والد پر غلط الزام لگایا گیا تھا ۔
23 جون 1985 کو ایئر انڈیا کی پرواز 182 جس میں 268 کینیڈین شہری اور 24 بھارتی شہری شامل تھے نے ٹورنٹو سے اڑان بھری اور مونٹریال میں رکی جہاں سے یہ لندن اور پھر اپنی آخری منزل بمبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ طیارہ بحر اوقیانوس سے 31ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا کہ سامنے والے کارگو میں ایک سوٹ کیس میں موجود بم پھٹ گیااور جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک اور بم ایئر انڈیا کی جاپان سے اڑان بھرنے والی پرواز میں نصب کیا جانا تھا لیکن یہ ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے پر پھٹ گیا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button