بھارت

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں مسلح افراد کا وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ

امپھال:
شور ش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں جاری پرتشدد واقعات کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے ریاست کے ضلع اخرل میں وزیر کاشم واشوم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔حملے کے وقت کاشم واشوم اورانکے اہلخانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دستی بم کے دھماکے سے گھرکی دیواروں اور گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد دے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے حملے کے بعد علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کاشم واشوم منی پور میں برسراقتدار بی جے پی کی اتحادی جماعت ناگا پیپلز فرنٹ کے رکن اسمبلی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button