بھارت
نئی دلی :جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے کارکنوں کا مارچ
نئی دلی:بھارت میں ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کے کارکنوں نے دارلحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مارچ کیااور”جاگو تو ایک بار ہندو”کے فرقہ وارانہ نعرہ لگائے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مارچ ہندو قوم پرست اور عسکریت پسند گروپ کی وجے دشمی کی تقریبات کا حصہ تھا۔یونیورسٹی کے ایک ریسرچرصائب بلاول کی طر ف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں آر ایس ایس کے رضاکار وںکو جواہر لعل یونیورسٹی کے یو ایڈمن بلاک میں مارچ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جہاں عدالت کے حکم کے مطابق عمارت کے 100 میٹر کے اندر احتجاج اور مظاہروں کی اجازت نہیں ہے۔ہندوتوا کارکن مارچ کے دوران مسلمان مخالف نعروںکے علاوہ "جاگو تو ایک بار ہندو”کے نعرے لگاتے رہے اور بھگت سنگھ اور گرو گوبند سنگھ کو "ہندو” قراردیتے رہے ۔