بھارت
بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں کارروائی کے دوران 9 افراد کو ہلاک کر دیا
رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیراملٹری فورسز نے منگل کو بستر میں ایک جھڑپ کے دوران 9افراد کو ہلاک کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے نکسلی گوریلے ہیں۔ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے بتایا کہ جھڑپ دانتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر واقع جنگل میں صبح ساڑھے دس بجے اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نکسلیوں کے خلاف آپریشن کے لئے جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈزاور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار آپریشن میں شریک تھے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن علاقے میں نکسلی گوریلوںکی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے پر شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نو نکسلیوں کی لاشیں موقع سے برآمد کی گئیں جبکہ ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔