مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :قومی کمیشن برائے خواتین کا پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دلی21 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے جو جنسی ہراسانی کے ایک مقدمے میں ملوث ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریکھا شرما نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ ایک ایسے شخص کوپنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اورخاتون کو ایسے تجربے سے نہیں گزرنا چاہیے جو بھارت کی ایک خاتون انتظامی افسر کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چنی کو اس کے لیے جوابدہ بنایا جانا چاہیے اور انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک خاتون افسر کوجنسی ہراسانی کے کیس میںانصاف نہیں مل رہا ہے تو کانگریس کسی عام خاتون کے تحفظ کو کیسے یقینی بنائے گی۔ریکھا شرما نے کہا کہ کانگریس کی صدر ایک خاتون ہونے کے باوجود ‘می ٹو’ کے ملزم کو وزیر اعلیٰ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے اس واقعے کا نوٹس لیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے مسٹر چنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ ایک ایسے شخص کو دیا گیا ہے جس نے سال 2018 میں ایک خاتون افسر کو نامناسب فون پیغام بھیجا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button