بھارت

ایک ڈرا ہوا صحافی ایک مرا ہوا شہری پیدا کرتاہے، رویش کمار

01نئی دلی02دسمبر(کے ایم ایس) معروف بھارتی صحافی او ربی جے پی کی ہندو توا پالیسوں کے سخت ناقد رویش کمار نے کہا ہے کہ ایک ڈراہوا صحافی ایک مرا ہوا شہری پیدا کرتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں گودی میڈیا سے لڑناہی پڑے گا۔ رویش کمار بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کی طرف سے این ڈی ٹیلی ویژن کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے بعد چینل سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رویش کمار نے استعفیٰ کے بعد اپنے ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں صحافی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”کوئی وجہ نہیںکہ میں آپ پر بھروسہ نہ کروںکہ آپ ایک دن اس گودی میڈیاکی غلامی سے باہر آئیں گے، آپ ضرور آئیں گے، آپ ہمیشہ اس غلامی میں نہیں رہ سکتے اور آگر آپ نے نہیں لڑا تو آپ کی یہی پہنچان ہو گی کہ آپ اس آزاددیش کے گودی میڈیا کے غلام ہیں، یہ سب کی لڑائی ہے اس لڑائی کے بناآپ اس دنیا میں سر اٹھا کر نہیں جی سکتے۔“انہوں نے کہا کہ اب آپ کو این ڈی ٹی وی پر میری آواز سنائی نہیں دے گی ، میں نے اپنا یوٹیوب اور فیس بک چینل بنا لیا ہے اور اب میں آپ کو اسی پر نظر آﺅں گا۔
رویش کمار گودی میڈیا کا لفظ ایسے چینلوں کے استعمال کرتے ہیں جوفسطائی مودی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔یہ لفظ بھارت میں انتہائی معروف بن چکا ہے۔گوتم اڈانی کے این ڈی ٹی وی کے حصے دار بننے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ یہ چینل بھی اب گودی میڈیا کا حصہ بن جائے گا ۔ ایک ایسے وقت میں جب ہر بھارتی چینل مودی حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، این ڈی ٹی نے اب تک اپنی غیرجانبداری برقراررکھی ہوئی تھی ۔ نریندر مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی اس واحد غیر جانبدار بھارتی چینل کو بھی بی جے پی کی فسطائی لائن پر چلانے کی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اس کے حصے دار بن گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button