مقبوضہ جموں و کشمیر

برطانیہ:عالمی برادری جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچائے،کشمیر کانفرنس کے مقررین کا عالمی برادری پر زور

 

لندن 19جولائی (کے ایم ایس)
کشمیر کانفرنس کے مقررین نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ہندوتوا حکومت کو لگام ڈالے تاکہ خطے میں مودی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔
لیبر کمپین فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ لیبر فرینڈز آف کشمیر کا اجلاس لندن کے شمال مغرب میں واقع ہائی وائی کامبی ٹائون میں منعقد ہوا جس میں کشمیر میں قیام امن سے متعلق غور کیاگیا ۔اجلاس میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ، لیبر پارٹی کے انچارج کمپین ڈیوڈ ٹیلر، جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر عبدالرشید ترابی، تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی فورم کے چیئرمین مشتاق لاشاری، مقامی میئر نعیم طاہر اور برطانوی لیڈروں اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق صدر عبدالرشید ترابی، تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی فورم کے چیئرمین مشتاق لاشاری، میئر نعیم طاہر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ناز شاہ اور ڈیوڈ ٹیلر سمیت مقررین نے کمیونٹی رہنماں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر اپنی آوازبلند کریں ۔ انہوں نے پارٹی کے آئندہ اجلاس میں ایک جامع قرارداد منظور کرنے کا وعدہ کیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔عبدالرشید ترابی نے جو تقریب کے مہمان خصوصی خطاب تھے شرکاء کو مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کے بارے میں بریفنگ دی اور خبردار کیا کہ اگر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو پورے جنوبی ایشیا کا امن دائو پر لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈابھارت اور مقبوضہ کشمیر میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ عبدالرشیدترابی نے واضح کیاکہ کشمیر کا تنازعہ لیبر پارٹی کی قیادت میں اس وقت کی برطانوی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لہذا یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد دے ۔انہوں نے اگست 2019 کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نظر بند رہنمائوں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر کی زندگیوں کوبھارت کی جیلوں میں خطرہ لاحق ہے ۔پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button