بھارت

قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرموبھارت کی صدر منتخب

نئی دلی 21 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے صدارتی انتخابات میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرمو ملک کی 15 ویں صدر منتخب ہوگئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کے تیسرے مرحلے میں حکمران اور اتحادی جماعتوں کی خاتون امیدوار دروپدی مرمو نے 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔انہوںنے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا کو شکست دی ۔ صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 18جولائی کو ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دروپدی مرمو کا تعلق قبائلی برادری سے ہے وہ بھارت کی پہلی خاتون صدرمنتخب ہو ئی ہیں۔بھارت کے موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کی مدت 24جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔بھارت کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کی حلف برداری 25 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button