آزاد کشمیر

محمد یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لبریشن فرنٹ کے بھوک ہڑتال کیمپ جاری

P1.1اسلام آباد 22جولائی (کے ایم ایس ) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند جموں وکشمیر وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ، آزادجموں وکشمیر اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تنظیم کی طرف سے لگائے جانے والے بھوک ہڑتال کیمپوں کا سلسلہ آج (جمعہ) بھی جاری رہا۔ یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں بھارتی کینگرو عدالتوں کی طرف سے اپنے ساتھ انصاف اور منصفانہ ٹرائل سے انکار کے خلاف آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں پارٹی کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان اور نائب چیئرمین سلیم ہارون اور دیگر کی طرف سے گذشتہ روز شروع کی گئی بھوک ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری رہی ۔سول سوسائٹی کے کئی ارکان موسم کی خرابی کے باوجود اسلام آباد میں پریس کلب کے باہرلگائے جانے والے کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے آئے ۔ترجمان کے مطابق کوٹلی میں بھی بھوک ہڑتال کیمپ تنظیم کے رکن سپریم کونسل ملک اسلم، ضلعی صدرابرار افتخاراورغازی ساجد بخاری کی قیادت میں آج بھی جاری رہا۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں بھی آج بعد از نماز جمعہ کراچی پریس کلب کے باہر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ ڈویڑن کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا آغازہواہے جس میں منور حسین، شہزاد خان، امجد حبیب، مبارک ایڈووکیٹ، ریاض خان، سردار زاہد، حماد، سفیر یونس ، ہمایوں مظفر اور دیگر شریک ہیں۔
لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے زیر اہتمام دارالخلافہ لندن میں بھارتی سفارتخانے کے علاوہ برمنگھم میں بھارتی کونسخانے کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں مرکزی و زونل رہنماﺅں کے علاوہ متعدد کارکنان شریک ہیں۔ برمنگھم میں بھارتی کونسخانے کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ جسٹس فار جموں کشمیر کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button