مقبوضہ جموں و کشمیر
قبوضہ جموں وکشمیر: رام بن میں سڑک کے حادثے میں دو افراد ہلاک ، سات زخمی
جموں24جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع رامبن کے علاقے رامسو میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاڑی رامسو کے علاقے بریکوٹ کے قریب کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے فورا ًبعد پولیس اور مقامی لوگ امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچ گئے جبکہ دو لاشیں نکالی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔