مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ”کے پی پی اے“ کا مشتاق علی،شفاعت صدیقی کو خراج عقیدت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”کشمیر پریس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن“ (کے پی پی اے) نے سینئر فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کو ان کی 28ویں برسی اور شفاعت صدیقی کو ان کی 9ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے پی پی اے نے ایک بیان میں مشتاق علی کو خراج عقیدت پیش کیا جو 10 ستمبر 1995 کو سری نگر کی پریس کالونی میں ایک بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔

یبان شفاعت صدیقی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیاجو 7 ستمبر 2014 کو سرینگر میں آنے والے سیلاب کے دوران ڈوب گئے تھے۔

ایسوسی ایشن نے کشمیر میں صحافت کے پیشے کے لیے دونوں مرحوم فوٹو جرنلسٹوں کی خدمات کو یاد کیا اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button