مقبوضہ جموں وکشمیر :ہائی کورٹ نے صحافی فہد شاہ کی ضمانت منظور کر لی
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے کشمیری صحافی اور نیوز پورٹل ”دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ فہد شاہ مختلف جھوٹے مقدمات میں تقریباً دو برس سے جیل میں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے فہد شاہ کو ایک جعلی مقابلے کے متاثرین کا موقف جو بھارتی پولیس کے موقف کے برعکس تھا ، شائع پر گزشتہ برس 4فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔فہد شاہ کے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے ہشت گردی کو فروغ دینے اوربھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت فہد شاہ کے خلاف سنگین الزامات کو مسترد کر دیا۔ تاہم انہیں ابھی بھی غیرقانونی طریقے سے فنذز کے حصول کے ایک اور مقدمے کا سامنا ہے۔ عالمی صحافتی اداروں نے فہد شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا تھا۔