بھارت

محمد زبیر پرمقدمات کی بھر مار، نپور شرما آزاد، بھارتی اخبار کا اداریہ

نئی دلی24جولائی( کے ایم ایس)بھارت میں اب الٹی گنگاہی بہہ رہی ہے ، لفظوں کے معنی و مطلب بدل چکے ہیں اور اگر ارباب اقتدار دن کو رات کہیں تو مان لو کیونکہ اعتراض کرنے پر وطن سے غداری یا بغاوت کی دفعات لگ جائیں گی اور بے وجہ جیل ہو جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار ”اردو ٹائمز “ نے اپنے اداریے میں لکھا کہ صحافی محمد زبیر نے سچ دکھانے کی کوشش کی تو اس پر ایک جگہ نہیں بلکہ کئی مقامات پر مقدمات درج کیے گئے اور اس بے چارے کو ضمانت حاصل کرنے کیلئے پاپڑ بیلنے پڑے۔ اخبار نے لکھا کہ صحافی محمد زبیر نے بی جے پی ترجمان نپور شرما کی گستاخی کو اجاگر کر کے صحافت کا حق ادا کیا تھا مگر اس پر الزام لگادیا گیا کہ وہ نفرت پھیلا رہا تھالہذا سکی گرفتاری ہوئی۔لیکن جس گستاخ نپور شرما کی وجہ سے پورے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول بنا ، پوری دنیا میں بھارت کا نام خراب ہوا، مسلم ممالک نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا لیکن وہ آج بھی آزادہے اور اسے گرفتارنہیں کیا گیا۔
اخبار مزید لکھتاہے کہ دھرم سنسد میں کھلے عام مسلمانوں کے قتل ، مسلم خواتین کی عصمت دری اور مسلمانوں کو ملک سے بھگانے کی بات کی گئی لیکن کسی فیکٹ فائنڈنگ والے نے اسے نفرت کانام نہیں دیا، تو کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ سبھی سادھو سنت محبت کے پھول بانٹ رہے تھے اور محمد زبیر نفرت پھیلا رہا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ جو وقت کے خدا بنتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ سچ اور جھوٹ کو کوئی بدل نہیںسکتا۔ آج صحافی محمد زبیر نفرت کا سودا گر ہو گیا اور جو واقعی میں نفرت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں وہ محبتوں کے امین بنے بیٹھے ہیں ۔ لیکن یہ وقت پلٹے گا ، حالات تبدیل ہونگے اور جھوٹوں کا منہ کالا ہوگا اور سچوں کا بول بالا ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button