سمینار

کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ترقی کے دعوئوں کو مسترد کردیاہے، مقررین

WhatsApp Image 2024-07-22 at 5.06.22 PMاسلام آباد:
یوتھ فورم فار کشمیر اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار کے مقررین میں سینیٹر زرقا سہروردی، الطاف حسین وانی، شیخ عبد المتین ، فرخ پتافی، ایمبسڈر جوہر سلیم ، زمان باجوہ اور دیگر شامل تھے۔مقررین نے 19جولائی 1947کو کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کی جانب سے آبی گذر سرینگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں متفقہ طورپر منظور کی گئی الحاق پاکستان کی قراردادپر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ یہ قرارداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے ذریعے کشمیریوں نے اپنا سیاسی مستقل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیاتھا۔انہو ں نے کہا کہ کشمیری قیادت نے یہ قرارداد پاکستان بننے سے بھی تقریبا ایک ماہ قبل منظور کی تھی ، تاہم شاطر بھارتی قیادت نے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے بر خلاف جموں وکشمیرمیں فوج اتار کر اس پر قبضہ کیا ۔مقررین نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔انہوں نے واضح کہاکہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا ۔ مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام مقبوضہ علاقے میں ترقی کے مودی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مختلف وعدوں اور نعروں کے ذریعے کشمیریوں کو دھوکا دینے کی ہرممکن کوشش کی ہے تاہم وہ ہر بار اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا ہے ۔ مقررین نے پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی حمایت اوروکالت جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کی حمایت مسلسل جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button