مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: 2ہزارکشمیری پنڈت سرکاری ملازمین مستعفی

سرینگر 27 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریباً 2 ہزارکشمیری پنڈت سرکاری ملازمین نے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”آل مائنارٹی ایمپلائی ایسوسی ایشن کشمیر“ کے رہنما اشونی پنڈتا نے کہا کہ تقریباً 2000 پنڈت ملازمین نے قتل کے واقعات کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیاہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب منگل کو بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیا نند رائے نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت وادی میں کام کرنے والے کسی بھی کشمیری پنڈت نے اپنی برادری کے افراد کے قتل کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ نہیں دیا۔
پنڈت ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وادی کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے تک انہیں جموں منتقل کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button