مقبوضہ جموں و کشمیر

نامعلوم مسلح افراد نے پلوامہ میں دو غیر کشمیری مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کردیا

non

سرینگر 24ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں دو غیر کشمیری مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت شمشاد احمد اور فیضان قادری کے ناموںسے ہوئی ہے۔ دونوں بھارتی ریاست بہار کے باشندے ہیں۔انہیں ضلع کے علاقے کھربٹپورہ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ واقعے کے فورا ًبعد دونوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button