مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک
سرینگر29 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے کوجہ سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 33سالہ پویس اہلکار الطاف حسین کو آج(بدھ) صبح سرینگر کے مائسمہ تھانے میں بیہوش ہو کر گرپڑا۔ اہلکارکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ متوفی جموں خطے کے ضلع ریاسی کا رہائشی تھا۔