مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کی حکومت صحافت کو کچلنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر27جولائی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت کو کچلنا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت میں صحافیوں کے کردار پر چیف جسٹس کے ریمارکس کے فورا ًبعدآکاش حسن کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ بھارتی حکومت ہماری جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی اور چوتھے ستون کو کچلنا چاہتی ہے کیونکہ سچائی اسے برداشت نہیں ہورہی ہے۔وہ حکام کی جانب سے ایک کشمیری صحافی آکاش حسن کو ہمسایہ ملک سری لنکاجانے کی اجازت نہ دینے پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔اس سے قبل بھارتی حکومت نے پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے والی ثناء متو کو پیرس جانے سے روک دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button