مقبوضہ جموں و کشمیر

مقامی مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے پنڈت خاتون کی آخری رسومات اداکیں

سرینگر 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام میں مقامی مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ایک ہندو پڑوسن کی آخری رسومات اداکیں جو منگل کو انتقال کر گئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے بیگام کی رہائشی لاجونتی دیوی مختصر علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔مسلمان ہمسایے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے جمع ہوئے اوران کے مذہب کے مطابق تمام رسمی کارروائیوں میں شریک ہوئے۔ایک مقامی رہائشی عبدالرشید کھانڈے نے بتایا کہ وہ ہم میں سے ایک تھیں۔ ہم نے اسے کبھی ہندو نہیں سمجھا۔ ہم نے آخری رسومات کے لیے تمام ضروری انتظامات کئے۔ وہ سالہاسال سے یہاں ہمارے ساتھ رہ رہی تھیں۔ وہ ہمارے معاشرے کا حصہ تھیںاور ہر تہوار ہمارے ساتھ مناتی تھیں۔ آنجہانی خاتون کے بیٹے راجندر سنگھ نے کہا کہ کشمیری مسلمان اور پنڈت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور یہ رشتہ ابدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی لازوال ہے اور یہ اجتماعات اس کی ایک مثال ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button