مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی
سرینگر 24 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے ضلع کے قصبے مینڈھر میں تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کی ہے۔بھارتی فوجیوں نے قصبے کے علاقے بھٹہ ڈوریاں میں فائرنگ بھی کی ہے۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھمبر گلی اور جڑاں والی گلی کے درمیان سڑک کو گاڑیوںکی آمد ورفت کیلئے بند کردیاگیاہے۔