مودی حکومت کے پاس اقلیتوں پر حملوں کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں
نئی دلی 29 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ”راجیہ سبھا“ میں اقلیتوں پر کیے گئے حملوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںوزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے کہا کہ حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقلیتوں پر حملوں کے بارے میں یہ سوال راجیہ سبھا میں انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے رکن عبدالوہاب نے پوچھا تھا۔ انہوںنے سوال کیا تھا کہ آیا گزشتہ کچھ برسوں سے اقلیتی طبقے کے لوگوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کیا اس حوالے سے مرکزی حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا ہے ۔ سمرتی ایرانی نے تحریری جواب میں کہا کہ بھارتی آئین کے ساتوین شیڈول کے مطابق پبلک آرڈر اور پولیس ریاستوں کے مظامین ہیں لہذا نظم ونسق کو برقرار رکھنے ، اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے خلاف جرائم کے اندراج کی ذمہ داری متعلقہ یاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔