بھارت
بھارت: پولیس نے صحافی سمیت آٹھ افراد کو تھانے میں برہنہ کر دیا
بھوپال09اپریل (کے ایم ایس)سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں آٹھ افراد نیم برہنہ حالت میں ایک پولیس اہلکار کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ تصویر ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کی ہے جہاں چند افراد مقامی افراد بی جے پی کے رکن اسمبلی کیدار ناتھ شکلا کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لیکر انکے ساتھ بدسلوکی کی۔ مظاہرے کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو بھی پولیس نے دھر لیا ۔ پولیس نے صحافی سمیت تمام گرفتار افراد کو برہنہ کیا ۔ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے عجیب و غریب صفائی پیش کہ ان لوگوں کے کپڑے اس لیے اتارے گئے تاکہ وہ اپنے کپڑوں کے ذریعے لاک اپ میں خود کشی نہ کر لیں۔