بھارت

کشتواڑ: سابق سرپنچ پر آر ایس ایس غنڈوں کا قاتلانہ حملہ

لوگوں کا احتجاج، حملہ آروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کا زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے کیشوان کے سابق سرپنچ محمد سلیم شیخ پر ہندوتوا آر ایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ کے غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آر ایس ایس کے غنڈوں اورسابقہ اخوانیوں شبیر احمد حجام، نزیر احمدحجام ، شبیر احمداورا عبد الکریم گوجری نے فاروق احمد عرف فاروق ڈاکوکی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کشتواڑ میں رات ایک بجے کے قریب سابق سرپنچ محمد سلیم شیخ پرقاتلانہ حملہ کیا ۔ سابقہ سرپنچ ڈبری سے نگری گڑھ جارہے تھے جب ہندوتواغنڈوں نے ان پرقاتلانہ حملہ کیا۔ تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔سابق سرپنچ پرآر ایس ایس غنڈوں کے قاتلانہ حملے کے خلاف رات کو لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ بی جے پی کے انتخابی امیدوار پیارے لال کی ایما پر سلیم شیخ پر قاتلانہ حملہ کیا۔ مظاہرین نے کشتواڑ تک پیدل مارچ کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ ہتھیاروں سے لیس نذیر حجام اور پیارے لال کے دیگر غنڈوں نے مظاہرین کو منتشر ہونے پر مجبور کرنے کیلئے ان پر حملہ بھی کیا۔KMS-Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button