مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ نے عالم دین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی 

 

High Court Srinagarسرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں  ہائی کورٹ نے گزشتہ سال عید ملن پارٹی میں شرکت پر گرفتار کیے گئے12 افراد میں شامل سید رحمان شمس کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید رحمان شمس نے جو میر واعظ عمر فاروق کے قریبی ساتھی بھی ہیں ،سرینگر میںبدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کی تھی ۔ درخواست میں این آئی اے کی عدالت کے25ستمبر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے این آئی اے کی طرف سے پیش کئے گئے  شواہد اور مواد کاجائزہ نہیں لیا۔درخواست میں مزید کہاگیا کہ سرینگرکی عدالت نے این آئی اے ایکٹ کے تحت 25ستمبر کو ان کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیاتھا۔جسٹس سنجیو کمار اور جاوید اقبال وانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مستر کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو برقراررکھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button