مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ:برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 3لاپتہ
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ ریجن میں مائونٹ کون کے قریب آج برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین لاپتہ ہو گئے۔
قابض بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی الٹی ٹیوڈ وارفیئر سکول اور بھارتی فوج کے آرمی ایڈونچر ونگ کے تقریبا 40 فوجیوں کا دستہ لداخ میں مائونٹ کون کے قریب معمول کی تربیتی سرگرمیاں کررہا تھا۔تاہم فوجی دستہ برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک فوجی کی لاش تودے کے نیچے سے نکال لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سیزن کے دوران پہاڑوں پر”ٹرین دی ٹرینر” عنوان کے سے مشقیں کی جاتی ہیں جن کا مقصد شرکا کو کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کرنا ہے۔