بھارت

بھارت: مہاراشٹر میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

rape

ممبئی 19دسمبر (کے ایم ایس)ہندوتوا حکومت کے تحت بھارت تیزی سے نفسیاتی طور پر غیر متوازن معاشرہ بنتا جا رہا ہے جہاں ریاست مہاراشٹر میں آٹھ افراد نے ایک نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پالگھر میںملزموںنے لڑکی کو پہلے ایک غیر استعمال شدہ عمارت میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو سمندر کے کنارے لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ دوبارہ جنسی زیادتی کی۔دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں ایک30سالہ خاتون کو رسیوں سے باندھ کر مارا پیٹا گیا اور سرعام پریڈ کرائی گئی۔ ایک سرکاری عہدیدا نے بتایا کہ واقعے کے بعد خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناء بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک22سالہ قبائلی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے12 ٹکڑے کئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق لاش کے کچھ حصے ابھی تک غائب ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button