بھارت
بھارت :اتر پردیش میں ایک مسلمان شخص کو مارمار کر قتل کر دیا گیا
کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرکانپور کے علاقے شاستری چوک میں ہند و انتہاپسندوں نے ایک مصروف سڑک پر 30سالہ مسلمان شخص ساحل پاسوان کو دن دہاڑے لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا پیٹا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملزمان ساحل کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ساحل کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی ایک دردناک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے واقعے سے ایک دن پہلے ہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔کانپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں وشال، وویک، وکرم اور اکشے شامل ہے۔