مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا
سرینگر 29ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر سے ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے جنید احمد پرے نامی نوجوان کو شہر کے علاقے پالپورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے عسکریت پسند قراردیدیا ہے ۔