APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی طرف سے شہدا ئے پونچھ اورڈوڈہ کو زبردست خراج عقیدت

Picsart_22-08-01_13-59-03-884اسلام آبادیکم اگست(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ کا ایک اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدات میں ہوا جس میں شہدا ئے پونچھ اورڈوڈہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2اگست 1998کوپونچھ کے علاقے سیالاں میں ایک ہی خاندان کے 19افراد کو رات کی تاریکی میں گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ بھارتی فوج کی 9راشٹریہ رائفلز اورخفیہ ایجنسی” را” کے اہلکاروںنے مل کر ایک ہی خاندان کے19بے گناہ افراد کا قتل عام کیا جنہیں آج تک انصاف نہیں ملا۔اس خاندان کا جرم یہ تھا کے ان کا بیٹا ایک حریت پسند م تھا۔ اسی ہفتے 25جولائی کو ضلع ڈوڈہ کے علاقے کوٹال میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو پہلے تشددکا نشانہ بیایا گیا اور بعد میں گولیاں مارکر شہید کیاگیاتھا جن میں تین خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل تھا۔ قاتل فوجی سول کپڑوں میں ملبوس تھے جنہیں اہل علاقہ نے پہچان لیا تھا اور ان کے ساتھ پولیس ٹاسک فورس کے کچھ مقامی ایجنٹ بھی تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے کئی نام نہاد کمیشن بنے لیکن ابھی تک کسی ملزم کو سزا نہیں دی گئی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی گئی کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیں اور جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔اجلاس میں5اگست کو یوم استحصال منانے کے حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے۔اجلاس کے آخر میں شہدائے کشمیر اور پاکستان میں اور آزاد کشمیر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button