APHC

کشمیری 15اگست کو یوم سیاہ منائیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

download (8)سرینگر 12 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ نئی دلی نے کشمیریوں کا پیدائشی حق ،خود ارادیت مسلسل دبارکھا ہے اور وہ یہ حق مانگے کی پاداش میں کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام اپنے وطن پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے 15 اگست کو مکمل ہڑتال اور سول کرفیو کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت کے پاس جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے جموںوکشمیر پر کشمیری عوام کی امنگوں کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلا کر تنازعہ کشمیر کے حل کا اپنے وعدہ پورے کرے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button