مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، پروفیسر بٹ

سرینگر 03اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ء پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنی پرامن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بڈگام کے مختلف علاقوں مکہامہ ، رتسونہ اور سنور کالی پورہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام خطے میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل خصوصا کشمیر کے تنازعے کو بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا کہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیاکی جغرافیائی سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے جو چھوٹے اور غریب ممالک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت دونوںکو مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کو حل کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button