مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:سینئر حریت رہنماء مشتاق الاسلام کالے قانون کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل

سرینگر 12اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مشتاق الاسلام پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیاہے۔
مشتاق الاسلام کو بھارتی پولیس نے مارچ کے آخری ہفتے میںسرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔قابض انتظامیہ نے مشتاق الاسلام پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر کے انہیں بٹہ مالو پولیس اسٹیشن سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری بیانات میں اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر میں سیاسی اختلاف رائے رکھنے والوں کوجبرا خاموش کرانا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button