غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ
سرینگر23 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سےبانڈی پورہ قصبے سے غیر قانونی طور پرگرفتار کئے گئے تین کشمیریوں کے اہلخانہ نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین اپنے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے تین کشمیریوں ارمیم گوجر ، عبدالباری اور محمد سلیمان گوجرکو رواں برس اکتوبر میں تھانے طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ بعد ازاں ان پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاگیاتھا۔نظربند کشمیریوں کے اہلخانہ نے پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوروہ اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ احتجاج کے شرکاء کا کہناتھا کہ ان کے رشتہ داروں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیاگیا ہے۔غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری محمد سلمان گوجر کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے بلا جواز طورپرگرفتار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے اسے جلد رہائی کا یقین دلایا تھا ۔ تاہم ابھی تک سلمان کو رہا نہیں کیاگیا ہے ۔ احتجاج میں شامل دیگر خاندانوں کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو تاحال رہا نہیں کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا ان کے پیاروں کو فوری رہا کیاجانا چاہیے ۔