APHC

تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے کردار کا اعتراف

اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے کردار کی تعریف کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس میں لارڈ قربان، راجہ نجابت حسین، محمد غالب، فہیم کیانی، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، نذیر احمد شال، نذیر احمد قریشی، اعجاز فضل، سید نذیر گیلانی، مزمل ایوب ٹھاکر، بیرسٹر اظہر اقبال، بیرسٹر عابد حسین اور سید کامران عابد بخاری کی خدمات کاخیرمقدم کیاگیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینر سید یوسف نسیم نے 4ماہ کے برطانیہ کے دورے کے بعد اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کوبین الاقوامی فورموں پر اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم کشمیریوںکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیاتھا۔سید یوسف نسیم نے برطانیہ بھر میں مختلف کانفرنسوں میں شرکت کی اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں، بار کونسلوں اور سیاسی کارکنوں سے بات چیت کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button