بھارت

آسٹریلین انٹیلی جنس سربراہ کی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کی تصدیق

Australian Security and Intelligence Organisation (Asio) Director-General Mike Burgess
سڈنی :آسٹریلین انٹیلی جنس کے سربراہ مائیک برجیس نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را” کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے سربراہ نے اے بی سی نیوز پر تہلکہ خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں، کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کاذمہ دار ٹھہرایا ۔مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر بھارت کینیڈا تنازعے کا جوازنہیں بنتا، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی آسٹریلین انٹیلی جنس سربراہ نے کینیڈین موقف کی تائید کی۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی حکومت سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے۔ واضح رہے کہ خالصتان نواز رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18جون 2023کو کینیڈا میں ایک گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھاجس کے بعد کینیڈا اوربھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button