بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر: سماجی کارکن وقار بھٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی


جموں 22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن اور تحریک آزادی کی بیباک نمائندگی کرنے والے نوجوان وقار ایچ بھٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وقار ایچ بھٹی کو ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں ان کو چالیس دنوں کے اندر اندر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔وقار بھٹی نے ٹیلی فون کرنے والے سے بار بار اس کا نام پوچھالیکن اس نے اپنا نام نہیں بتایا۔وقار بھٹی نے قتل کی دھمکی دینے والے کی ٹیلی فون کال سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ وقار ایچ بھٹی 5اگست2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کی نہ صرف مخالفت کررہے ہیںبلکہ وہ بھارتی ٹی وی چینلوں پر کھل کر بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلارہے ہیں۔انہیں سزا دینے کیلئے گرفتار کرکے چھ ماہ تک بھارتی عقوبت خانوں میں نظر بند رکھا گیا لیکن یہ حربے بھی ان کی آواز کو خاموش کرانے میں کارگر ثابت نہیں ہوئے اس لئے اب ان کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button