مقبوضہ جموں و کشمیر

شیخ عبدالعزیز کو14ویں یوم شہادت پر شاندر خراج عقیدت

اسلام آباد 11 اگست (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ممتاز کشمیری حریت رہنماء شیخ عبدالعزیز کو ان کے14ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدرہنماء کی بے مثال قربانی تحریک آزادی کشمیر کا روشن باب اور کشمیریوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری شہداکی قربانیاں ایک دن ضروررنگ لائیں گی اور کشمیری جلد ہی بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید شیخ عبدالعزیزنے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی اورانھو ں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی جیلوں میں گزارااور ان کا واحدقصور یہ تھا کہ وہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور اس کا پاکستان سے الحاق چاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ شیخ عبدالعزیز تحریک آزادی کشمیر کے ان علمبرداروں میں سے ایک تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ شہید حریت رہنما کشمیریوں کی ایک توانا آواز تھے اورجب انہوں نے جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کا اعلان کیاتو بھارتی قابض حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور انہوں نے ان کے کارروان پر اندھا دھندفوجی طاقت کا استعمال کرکے انہیں شہید کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کراسکتا نہ ہی انہیں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا جاسکتا ہے ۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے کہاکہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدشیخ عبدالعزیز کی تحریک کیلئے طویل خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداہماری تحریک کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور شہداکی قربانیوں کے طفیل ہی کشمیری جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔
واضح رہے کہ شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فوجیوں نے 11اگست 2008کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button