مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مسلمانوں نے مدد کی

سرینگر27فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے مسلمان ہمسایوں نے سنجے کی آخری رسومات کی ادائیگی میں اس کے اہل خانہ کی مدد کی۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسلمان ہمسائے سنجے شرما کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ سنجے شرما کا خاندان گائوں میں مقیم واحد پنڈت خاندان ہے اور آج اس کے دوستوں اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے آخری رسومات کی ادا ئیگی میں اس کے اہلخانہ کی مدد کی ۔مقامی لوگوں نے سنجے شرما کی میت کو کندھا دیا اور آخری رسومات کے لیے لکڑی کا بندوبست کیا۔ایک مقامی شہری مدثر احمد نے بتایا کہ وہ ہم میں سے ایک تھا۔ ہم نے اسے کبھی کشمیری پنڈت کے طور نہیں دیکھااورہم نے اسکی آخری رسومات کے لیے درکار ہر چیز کا انتظام کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور پنڈتوںکے درمیان سینکڑوں سال سے ایک گہرا رشتہ ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جب ہم نے یہ افسوسناک خبر سنی تو ہم سب گھر والوں کو تسلی دینے کے لیے پہنچ گئے اور آج آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔سنجے کے رشتہ داروں نے یہ بھی کہا کہ گائوں کے مسلمانوںنے ہمیشہ ضرورت کے وقت پنڈتوں کی مدد کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button