بھارتی فوجی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوںکو قتل کر رہے ہیں
اسلام آباد 18 نومبر (کے ایم ایس)
تحریک استقلال جموں و کشمیر کے وائس چیئرمین مشتاق احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری عبدالحمید نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشتاق احمد بٹ اور عبدالحمید نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر لی یں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اورمقبوضہ علاقے میں اسکے دہشت گردفوجی کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد سے جاری رکھنے سے روکنے تمام تر وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
ادھر حریت رہنما انجینئر مشتاق محمود نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کشمیریوں کے بے دریغ قتل پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیریوں کے قتل عام کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔
دریں اثناء جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک ،جموں و کشمیر پیر پنجا فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اورجموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے اسلا آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں حیدر پورہ سرینگر میں بیگناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی فوج کو مظلوم کشمیری عوام کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔