مقبوضہ جموں و کشمیر

استاد کے برتن سے پانی پینے پر تشدد کا نشانہ بنانے سے دلت بچے کی موت

 

DALIT

جے پور14اگست(کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نو سالہ بچے کی اس وقت موت ہو گئی جب ا سکول ٹیچر نے اس کے لئے مخصوص برتن سے پانی پینے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 20جولائی کو ضلع جلور کے علاقے سیلہ کے ایک نجی سکول میں پیش آیا۔بچے کے آنکھ اور کان میں زخم آئے تھے اور اسے علاج کے لیے تقریبا ً300کلومیٹر دور احمد آباد لے جایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بچہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا۔ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل پرمظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔اس کیس کی تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ہم نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ٹیچر کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔بچے کے اہلخانہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ لڑکے کو پانی کے برتن کو چھونے پر بری طرح مارا پیٹا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button