مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے مودی سڑک پر پھنسے رہے

نئی دہلی 05 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 20 منٹ تک بارش میں سڑک پرپھنسے رہے جسے ناقص سیکیورٹی انتظام قراردیاجارہا ہے۔یاد رہے پنجاب میں علیحدہ وطن کے لئے سکھوں کی تحریک چل رہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مودی بھارت کی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے کہ مظاہرین نے راستہ بند کر دیا۔ مظاہرین بھارتی حکومت میں شامل ایک وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے بیٹے پر کسانوں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں ایک بڑی کوتاہی تھی۔مودی نے ریاستی انتخابات سے قبل فیروز پور شہر میں ایک ریلی سے بھی خطاب کرنا تھا لیکن وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا قافلہ ناقص سیکورٹی کی وجہ سے واپس ہوائی اڈے کی طرف چلا گیا۔مظاہرین وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے جن کے بیٹے پر اکتوبر میں آٹھ افراد کے قتل کا الزام ہے جن میں زیادہ تر احتجاج کرنے والے کسان تھے۔مودی بدھ کی صبح بھٹنڈا ہوائی اڈے پر پہنچے اور انہیں ایک قومی یادگار اور بعد میں ہیلی کاپٹرکے ذرےعے ریلی کے لیے جانا تھا۔لیکن خراب موسم کی وجہ سے سفر میں تاخیر ہوئی اور کم روشنی کی وجہ سے قافلہ باالآخر سڑک کے ذریعے روانہ ہو گیا۔احتجاج کی وجہ سے قافلہ یادگار سے 30 کلومیٹر (18 میل) دور سڑک پر پھنس گیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے سنگین سیکورٹی غلطی پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button